جمعہ، 15 ستمبر، 2017

نہ میں سمجھا کسی کو، نہ کوئی مجھکو سمجھ پایا


نہ میں سمجھا کسی کو، نہ کوئی مجھکو سمجھ پایا


حیات اور موت کے مابین نہ رشتہ سمجھ آیا


بہت بھٹکے ہیں بچپن سے سوال، آوارگی اور میں


سوال، انگلی پکڑ کر لے گیا دنیا کے میلے میں


مذاھب، فرقے، رشتے، جھوٹ، نفرت، بغض، خونریزی


نہیں اچھا لگا میلہ، کسی سے کہہ نہیں پایا..


سواے ہم سخن کے، سب ملے، ملتے رہے مجھ کو


وہ سارے ٹھیک تھے بس، میں ہی ان میں نامناسب تھا


کئی رشتے بناے، سب کے سب ناخوش رہے مجھ سے


میری ماں، مجھ کو، بچپن سے ہی بڈھی روح کہتی تھی 


اندھیرا دوست تھا میرا، اداسی راس تھی مجھ کو


میں تنہائی میں بیٹھا دیر تک خاموشی سنتا تھا


کبھی سوچا، کوئی ہوتا..


میرے زخموں پہ مرہم رکھ کے جو کہتا


مجھے سب اپنے غم دے دو


اداسی بانٹ لو مجھ سے


سیاہی اپنی قسمت کی، میری تقدیر میں بھر دو


مگر کوئی نہیں آیا... 



اتوار، 16 اکتوبر، 2016

نام محبّت ہوگا

پل پل جینا پل پل مرنا ہوگا
ارے اسی کا نام محبّت ہوگا
بے چینی میں اک چین ہوگا
ارے اسی کا نام محبّت ہوگا

چھوڑو جانے دو

مجھے اک بات کرنی ہے
چلو چھوڑو جانے دو
مجھے تم سے پریت ہو گئی ہے
چلو چھوڑو جانے دو

اک لڑکی

اک لڑکی بہت دنوں سے اداس ہے
اس کے لہجے میں عجب سی مٹھاس ہے

تلاش

مجھے رونقوں میں نہ تلاش کرو
میں اداسیوں کے نام ہوں
میرا حسرتوں سے کیا واسطہ
میں ناامیدیوں کے نام ہوں

محبّت

ہر سوں چاند بکھیرنے لگی ہے محبّت 
                        کہ کسی کو خوبصورت لگنے لگی ہے محبّت
ہم بھی کچھ نہ کچھ مچلنے لگے
                       کہ ہمیں بھی خود میں گدگدانے لگی ہے محبّت

جمعرات، 6 اکتوبر، 2016