میں تم سے آخری بار کہنے آیا ہوں کہ میرے ساتھ چلو
تمہارے اور میرے بیچ یہ جو دوری ہے
میں اس دوری کو مٹانے آیا ہوں کہ میرے ساتھ چلو
میں خواب دکھا کر پیچھے نہیں ہٹا
کہ میں ان خوابوں کو تکمیل دینے آیا ہوں کہ میرے ساتھ چلو
میں اور تم، تم اور میں، اس ذکر کو چھوڑو
میں تم سے تم کو چرانے آیا ہوں کہ میرے ساتھ چلو
تمہارے اور میرے درمیان اک بےنام سا بندھن ہے
میں اس بندھن کو نام دینے آیا ہوں کہ میرے ساتھ چلو
میں ادھورا ہوں تم بن
میں خود کو مکمّل کرنے آیا ہوں کہ میرے ساتھ چلو
تم ادھوری ہو مجھ بن میں جانتا ہوں
میں تم کو مکمّل کرنے آیا ہوں کہ میرے ساتھ چلو
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں